غذر، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے اسسٹنٹ کمشنر گوپس، دوران جائزہ بعض دکاندار زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

غذر، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے اسسٹنٹ کمشنر گوپس، دوران جائزہ بعض دکاندار زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
غذر، اسسٹنٹ کمشنر گوپس۔پھنڈر کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار گوپس اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر سلطان فراز نے لیوی فورس کے ہمراہ یانگل،سمال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف جنرل سٹورز کا معائنہ کیا۔ جہاں پر اشیاء خوردونوش کی معیار، زائدالمیعادی،مضر صحت،ناقص اشیاء، صفائی ستھرائی اور جاری شدہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ دوران جائزہ بعض دکاندار زائدالمیعاد اشیاء فروخت کررہے ہیں اور سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کیں ہوئے ہیں۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
urdu news, implementation of the official price list and the supply of quality items.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں