صدر علما ئے امامیہ شگر کا پارا چنار کی انسانیت سوز واقع کی مذمت

صدر علما ئے امامیہ شگر کا پارا چنار کی انسانیت سوز واقع کی مذمت
urdu news, Imamiya President Shagar’s condemnation of Para Chinar’s inhumane incident
شگر(نزاکت شگری) صدر علماۓ امامیہ شگر آغا طحٰہ الموسوی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں پارا چنار جو واقعہ ہوا وہ انسانیت سوز ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ عید مباہلہ کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پارہ چنار کے شہریوں کی جان و مال کو تحفظ کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں امام بارگاہ مموچنموں میں عید مباہلہ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے اس میں بسنے والے تمام شہریوں کو یکساں تحفظ حاصل ہو لیکن یہاں یہ نظر نہیں آرہا جو کہ لمحہ فکریہ ہے ارباب اختیار کو اس کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے ۔ ہم اس اجتماع کی توسط سے حکام بالا سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ایکشن پلان پر عمل کروایا جاۓ ۔اس علاوہ شیخ ڈاکٹر فداحسین عابدی ، علامہ علی حسن شگری، اور شیخ نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید مباہلہ بہت بڑی عید جس میں اسلام سرخرو ہوا ۔مغرب سیکولر ٹیچرز آزاد سیاحت اور آزاد تجارت کا نعرہ بلند کر کے بے پردگی پھیلا رہا ہے جو کہ تشویش ناک ہیں ۔۔۔ آزاد سیاحت کے زریعے بے پردگی بے حیاٸی کو معاشرے میں پھیلا رہا ہے ۔ شگر میں تقریباً ٣٥ سو کنال زمین اغیار کو فروخت کر چکے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیا تو آنیوالا دور بہت مشکل ہوگا ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگے ۔ urdu news, Imamiya President Shagar’s condemnation of Para Chinar’s inhumane incident

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں