گلگت وفاقی وزیر مواصلات عبد علیم خان کا ڈی جی ایف۔ڈبلیو۔او کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ، سڑکیں بہتر ہوئیں تو 1 کروڑ سیاح سال میں یہاں آ سکتے ہیں وفاقی وزیر مواصلات عبد علیم خان

urdu news, If the roads are improved, 1 crore tourists can come here in a year.

گلگت وفاقی وزیر مواصلات عبد علیم خان کا ڈی جی ایف۔ڈبلیو۔او کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ، سڑکیں بہتر ہوئیں تو 1 کروڑ سیاح سال میں یہاں آ سکتے ہیں وفاقی وزیر مواصلات عبد علیم خان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت , وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے مراسلہ کے بعد وفاقی وزیر مواصلات عبد علیم خان کا ڈی جی ایف۔ڈبیلو۔او کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ , وفاقی وزیر کی ڈی جی ایف ڈبلیو او کے ہمراہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ کا دورہ کئے، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور کابینہ کے دیگر اراکین نے مہمانوں کی دورے کا خیر مقدم کیا
وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی خستہ حالی اور ٹنلز کے نئے منصوبوں سمیت دیگر مسائل پر گفتگو، وفاقی وزیر کے ہمراہ ڈی جی ایف۔ ڈبلیو۔او میجر جنرل عبد السمیع اور ایک وفاقی سیکرٹری بھی شامل ہیں وزیر اعلی جی بی نے کے۔کے۔ایچ اور جے۔ایس ۔آر کی خستہ حالی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ، قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی حالت مزید بہتر بنانا ناگزیر ہے ۔وزیر اعلی نے کہا گلگت بلتستان میں شونٹر اور بابوسر ٹنل جیسے منصوبوں کی ضرورت ہے ، شاہراہ قراقرم پر بڑھتے حادثات پر قابو پانے کیلئے موٹروے پولیس کی تعیناتی ضروری ہے ، چلاس بس حادثہ انتہائی دلخراش ہے ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان
گلگت ۔ چلاس ڈرن کے علاقے میں متبادل سٹیل پل کا فوری بندوبست کیا جائے ، جگلوٹ سکردو روڈ کی آئے روز کی بندش مسافروں اور علاقائی مکینوں کیلئے ذہنی اذیت کا سبب ہے۔ میں گلگت بلتستان کا سفیر بن کر کام کروں گا وفاقی وزیر مواصلات عبد علیم خان
گلگت ۔ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے ۔ عبد علیم خان ۔
گلگت ۔ مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹروے بنائیں گے اور یہ گیم چینجر ہے۔عبد علیم خان
گلگت ۔ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت ہے ۔ عبد علیم خان ۔
گلگت ۔ شاہرہ قراقرم اور جگلوٹ سکردو روڈ کے حوالے سے میں گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ فکرمند ہوں ۔وفاقی وزیر مواصلات ۔
گلگت ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان بارہا ہمیں شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ سکردو روڈ کی خستہ حالی کے حوالے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔۔عبد علیم خان نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری سے یہاں کی تقدیر بدل سکتی ہے ، سڑکیں بہتر ہوئیں تو 1 کروڑ سیاح سال میں یہاں آ سکتے ہیں ، بلتستان میں موٹروے پولیس تعینات کرنے پر کام کر رہے ہیں ۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا چلاس بس حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے ، میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ذاتی طور پر قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کا جائزہ لینے آیا ہوں ۔ قراقرم ہائی وے سمیت جگلوٹ سکردو روڈ کو مزید بہتر بنائیں گے ۔ عبد علیم خان
رپور ٹ جاریکردہ ؛ فیض اللہ فراق ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان

گلگت، سرکاری اداروں میں کام کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری اور ٹاسک منیجمنٹ سسٹم فوری لاگو کیا جائے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان

شگر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شگر کی جانب سے غیر فینسی نمبر پلیٹ ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردی گئی

گلگت ، اسلامی تحریک پاکستان کی حکومت میں شمولیت، آج پورے گلگت بلتستان کیلئے خوشی کا دن ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

urdu news, If the roads are improved, 1 crore tourists can come here in a year.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں