اسکردو الزہراء ماڈل سکول اینڈ کالج سکردو میں جشن نزول قرآن و مقابلہ حسن قرات کا روح پرور محفل انعقاد
اسکردو الزہراء ماڈل سکول اینڈ کالج سکردو میں جشن نزول قرآن و مقابلہ حسن قرات کا روح پرور محفل انعقاد
اسکردو الزہراء ماڈل سکول اینڈ کالج سکردو میں جشن نزول قرآن و مقابلہ حسن قرات کا روح پرور محفل انعقاد ہوا۔ پروگرام میں طالبات کی مختلف گروہوں نے حسن قرات مقابلے میں حصہ لیا۔ حجت اسلام ولمسلین آغا سید علی رضوی صدر مجلس وحدت المسلمین جی بی اس روح پرور محفل کے صدارت کی فرائض انجام دے رہے تھے۔ پروگرام میں حجت اسلام والمسلمین شیخ جان حیدری ص، قاری شیخ عمیر ، قاری سید مظاہر حسین، قاری سید ساجد رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر الزہراء ایجوکیشن سسٹم شیخ ذوالفقار علی عزیزی ، پرنسپل الزہراء زاہد حسین سمیت کثیر تعداد میں طالبات اور والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں آغا سید علی رضوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کے دور کے مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے۔ اور قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ اس کی مفاہیم پہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اور قرآن سے درس تربیت لینے کی ضرورت ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد کی تربیت میں چار چیزیں بہت اہمیت کے حامل ہے۔ جس میں پہلا والدین، دوسرا استاد ، تیسرا ماحول اور چوتھا تکرار کرنا ہے۔ والدین کی کمزوریوں کو استاد پورا کرتا ہے اور ان دونوں سے کسی فرد کی تربیت میں کمزوری رہا تو اس کمی کو ایک اچھا ماحول ہی پورا کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں الزہراء ماڈل سکول اینڈ کالج میں زیر تعلیم طالبات خوش قسمت ہے اور ان کے والدین آفرین کے مستحق ہے۔ جہاں طالبات کی تربیت کا خصوصی اہتمام موجود ہے۔ متدئن استاد کے ساتھ علماء کی سرپرستی میں دینی ماحول میسر ہے۔ آج کل کے دور میں ثقافتی و تعلیمی یلغار کا واحد مقابلہ الزہراء کالج جیسے تعلیمی ادارے ہیں۔ ہمیں ایسے تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ تقریب کے اختتام پر حسن قرات مقابلے میں پوزیشن لینے والے طالبات میں انعامات تقسیم کی گئی۔
عمران خان کو جیل میں سیکیورٹی کی اخراجات میں اضافہ اور اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص کر دیا گیا
urdu news, held a spirited gathering to celebrate the revelation of the Quran