گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے حالیہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے حالیہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے حالیہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات خصوصاً بارشوں اور برف باری کے دوران سفر سے اجتناب کرنے کے حوالے سے وارننگ سمیت دیگر بروقت اقدامات کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ دور دراز علاقوں میں بارشوں اور برف باری کی وجہ سے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان کی بروقت مدد کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری تعمیرات اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ جے ایس آر، اے وی آر سمیت بین الاضلاعی اور دور دراز علاقوں کے شاہراہوں کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے جن علاقو ں میں بجلی کے پول، ٹرانسمیشن لائنز اور بجلی گھر متاثر ہوئے ہیں ان کی فوری بحالی اورمرمت کیلئے اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ استور ڈشکن میں مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے ایک قیمتی انسانی جان کا ضیاع ہوا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان اور این ڈی ایم اے مرحوم کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گی۔ پٹن کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے مرحوم اسرار کے لواحقین کی مدد کیلئے بھی ڈی جی این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جے ایس آر روڈ کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو سفارش کی جائے گی کہ جے ایس آر روڈ کے پی سی ون کو ریوائز کرکے جن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے ان مقامات پر شیڈز کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ شمس لون، صوبائی وزیر تعمیرات امجد زیدی، صوبائی وزیر برقیات مشتاق احمد، صوبائی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری برقیات، سیکریٹری تعمیرات اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری داخلہ، صوبائی سیکریٹر تعمیرات، صوبائی سیکریٹری برقیات اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے نے صوبے میں ہونے والے نقصانات اور بحالی کا موں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

urdu news, held a high-level meeting regarding the situation after the damage caused due to recent rains

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں