شگر میں تعینات ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سارا جمیل خان کا تبادلہ، وہ گزشتہ 7 ماہ سے گائنی کالوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے

شگر میں تعینات ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سارا جمیل خان کا تبادلہ، وہ گزشتہ 7 ماہ سے گائنی کالوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے
urdu news, Gynecologist Dr. Sara Jameel Khan transfer from Shigar
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر میں تعینات ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سارا جمیل خان کا تبادلہ، وہ گزشتہ 7 ماہ سے گائنی کالوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے دوران سروس شگر کی خواتین کی ڈیوٹی سے بڑھ کر خدمات انجام دی۔ شگر کی عوام ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بہت بھاری دل کے ساتھ اس جگہ کو چھوڑ کر جا رہی ہوں اپنے ساتھ بہت سی یادیں اور نئے رشتے لے کر۔بلاشبہ میں کہہ سکتی ہوں کہ شگر کے لوگ سب سے زیادہ پیار کرنے والے، سیدھے سادھے اور صاف دل لوگ ہیں جن سے میں اپنی زندگی میں ملی ہوں۔مجھے ان سات مہینوں میں اتنا پیار ملا کہ لگتا ہے میں شگر میں پیدا ہوئی ہوں۔ شگر کی لوگوں کی محبت دیکھ کر انتہائی اداس ہوکر جارہی ہوں۔ لیکن میرا دل ہمیشہ آپ سب کے ساتھ زندگی بھر جڑا رہے گا۔ میں نے اس گائنی اور اوبس کو اپنے بچے کی طرح تیار کیا ہے اور میں اپنا بچہ آپ سب کے حوالے کر رہی ہوں۔ مجھے ایک خاندان کی طرح پیار کرنے اور مجھے بہت کچھ سکھانے کے لیے میں جا تو رہی ہوں اے اھل شگر
مگر اپنا من چھوڑے جا رہی ہوں۔ یادوں کا ایک سمندر ہے ۔یہ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا urdu news, Gynecologist Dr. Sara Jameel Khan transfer from Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں