گلگت، پرائس کنٹرول آپریشن کے تیسرے روز بھی صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کیا گیا . ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق

گلگت، پرائس کنٹرول آپریشن کے تیسرے روز بھی صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کیا گیا . ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرائس کنٹرول آپریشن کے تیسرے روز بھی صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کیا گیا ، آپریشن میں 64 افسران نے حصہ لیا اور سرکاری نرخوں کے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی گئی ، رمضان پرائس کنٹرول آپریشن کا مقصد مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے ، ترجمان نے کہا کہ آپریشن کے تیسرے اور چوتھے روز 264 ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ گراں فروشوں پر 35 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ، 10 دکانداروں کو گرفتار جبکہ 13 دکانیں سیل کی گئی ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے احکامات کی روشنی میں گراں فروشوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں قائم مرکزی سیل سارے معاملے کو مانیٹر کرے گا ۔
urdu news, Gilgit, on the third day of the price control operation, crackdown

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں