گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون کی زیر صدارت پارلیمانی امن کمیٹی کا اہم اجلاس

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون کی زیر صدارت پارلیمانی امن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوم سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔
Urdu news Gilgit: On the special instructions of Chief Minister Gilgit-Baltistan Haji Gulbar Khan, an important meeting of the Parliamentary Peace Committee was chaired by Provincial Interior Minister Shamsul-Haq Lone.
اجلاس میں وزیر تعمیرات سید امجد زیدی، وزیر زراعت انجینئر محمد انور، ممبران اسمبلی راجہ ناصر علی خان، ایوب وزیری اور جمیل احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور حالیہ فرقہ وارانہ تناو کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے امن و امان کے قیام کیلئے بروقت اقدامات سے خطے کو بد امنی اور فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے، حکومتی رٹ قائم رکھنے اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پر امن گلگت بلتستان ہی خطے کی ترقی و استحکام کا ضامن ہے، کسی بھی فرد یا گروہ کو خطے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ گلگت بلتستان کی ترقی اور استحکام بعض ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہا ہے لہذا وہ استعماری طاقتوں کے آلہ کار بنکر عوام کو باہم دست و گریباں کرنے کے خواہاں ہیں لیکن انکے مذموم مقاصد کو عوامی حمایت اور ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائیگا۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں امن سب کی مشترکہ ذمہ داری اور ضرورت ہے لہذا حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار امن کے قیام کیلئے انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی، بین المسالکی ہم آہنگی، مذہبی عقائد و مقدسات کے احترام، ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور پر امن بقائے باہمی کیلئے منظم کردار ادا کرینگے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار ہوئے بغیر مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، کسی بھی مکتب فکر کے عقائد اور مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دی جائیگی، شاہراہوں کی بندش اور مرکزی شاہراہوں پر دھرنے کسی صورت قابل قبول نہیں ہونگے، مساجد بورڈ کا فوری طور پر نوٹیفیکیشن کرکے فعال بنایا جائیگا اور گلگت بلتستان سطح پر تمام مسالک کے جید علماء پر مشتمل علماء بورڈ بھی قائم کی جائیگا جو بین المسالکی ہم آہنگی اور پائیدار امن کیلئے منظم کردار ادا کریگا، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے گرد دائرہ تنگ کیا جائیگا اور فرقہ وارانہ مباحث اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرتے ہوئے ملازمت سے بر خاست کیا جائیگا، پارلیمانی کمیٹی برائے امن جلد ہی دیامر اور سکردو سمیت تمام اضلاع کا دورہ کر کے علمائے کرام اور عمائدین علاقہ کو امن و امان کے قیام کیلئے منظم کردار ادا کرنے کیلئے اعتماد میں لے گی اور ہر مہینے پارلیمانی کمیٹی برائے امن اجلاس منعقد کیا جائیگا تاکہ امن کا تسلسل قائم رہے اور شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات بروئے کار لائے جاسکیں۔
Urdu news Gilgit: On the special instructions of Chief Minister Gilgit-Baltistan Haji Gulbar Khan, an important meeting of the Parliamentary Peace Committee was chaired by Provincial Interior Minister Shamsul-Haq Lone.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں