گلگت محکمہ صحت کا اہم تردیدی بیان سامنے آگئے ، امراض قلب ہسپتال کا افتتاح کیا ہے اور عوام کے فعال ہونے کی خبر ترید کر دی

گلگت محکمہ صحت کا اہم تردیدی بیان سامنے آگئے ، امراض قلب ہسپتال کا افتتاح کیا ہے اور عوام کے فعال ہونے کی خبر ترید کر دی
Urdu news, Gilgit Health Department’s important denial statement has come out, it has opened a heart disease hospital and denied the news of the public being active
گلگت : محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان نے سوشل میڈیا میں امراض قلب ہسپتال گلگت کا گزشتہ دنوں افتتاح کے بعد عدم فعال ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے
کہ نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کے پہلے امراض قلب ہسپتال کی او پی ڈی کا بدھ کے روز افتتاح کیا تھا
اور تب سے ہسپتال کی او پی ڈی کھلی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف امراض قلب کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
50 بیڈڈ سٹیٹ آف دی آرٹ امراض قلب ہسپتال کو پہلے مرحلے میں او پی ڈی کی سہولیات کے ساتھ عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے اور جلد ہی ایکو کارڈیو گرافی، ای ٹی ٹی، انجیو گرافی و انجیو پلاسٹی کی سہولیات فراہم کر دی جائینگی۔

ترجمان کارڈیک ہسپتال کے مطابق آج بھی کارڈیک اسپتال گلگت کی او پی ڈی مریضوں کے لیے کھلی رہی۔ ایم ایس سمیت 2 ماہر امراض قلب اور تین میڈیکل آفیسرز کارڈیک ہسپتال گلگت میں پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے۔ ہسپتال مکمل طور پر فعال ہونے تک مریضوں کے لیے ایمرجنسی سروسز دستیاب نہیں ہوں گی۔ امراض قلب ہسپتال کیلئے جدید آلات کی خریداری ٹینڈرنگ کے مرحلے میں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں