گلگت۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے امن و امان کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اجلاس

گلگت۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے امن و امان کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اجلاس
Urdu news
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے امن و امان کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈویژنل و ضلعی سربراہان اور پولیس کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد یقینی بنائیں تاکہ ان علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کی بروقت نشاندہی کی جا سکے ۔
کی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ا اسلحے یا منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کے لیے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات کے زریعے منفی عناصر کی روک تھام اور سرکوبی کے لئے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں ۔ گلگت۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے امن و امان کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اجلاس
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور روڈ بلاکس سے متعلق مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنانے کے لئے بھی احکامات جاری کئے اور کہا کہ قانون کی عمل داری کے لئے ڈپٹی کمشنرز ہر ممکن کوشش کریں اور اس سلسلے میں برتی جانے والی لاپرواہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ نفرت انگیز تقاریر، ریاست مخالف جذبات اور اداروں کے خلاف مواد کی نشاندہی اور بروقت ایکشن ایک باقاعدہ یونٹ کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ اشتراک و تعاون کرے ۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ صحت کے مراکز اور تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم ہائی وے (KKH) اور جگلوٹ-سکردو روڈ (JSR) کو ہر حال میں کھلا رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ ان اہم شاہراہوں پر ٹریفک کہ بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ گلگت۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے امن و امان کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اجلاس
Urdu news, Gilgit Chief Secretary Gilgit-Baltistan Mohiuddin Ahmad Wani held a very important meeting regarding law and order

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں