urdu news, gilgit baltistan news 17

کڑوس تھنگ موضع مرہ پی شگر کی چراہ گاہ ہے۔ اور شگر کا حصہ ہے جس کی تمام تر سرکاری ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں ۔ بلتستان یونیورسٹی اور دانش سکول کیلئے اراضی اہلیان مرہ پی شگر نے فراہم کیا ہے
شگر( 5 سی این رپورٹنگ ٹیم) کڑوس تھنگ موضع مرہ پی شگر کی چراہ گاہ ہے۔ اور شگر کا حصہ ہے جس کی تمام تر سرکاری ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں ۔ بلتستان یونیورسٹی اور دانش سکول کیلئے اراضی اہلیان مرہ پی شگر نے فراہم کیا ہے۔ تاہم اس میدان پر طاقت کے بوتے پر اہلیان چھومک اور الڈنگ سکردو قابو ہونا چاہتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ اگر طاقت کے ذریعے کوئی قابض ہونے کی کوشش کرے تو مرہ پی شگر کے عوام بھی میدان میں آجائیں گے جس کی زمہ داری بلتستان انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اہلیان چھومک اور الڈنگ آں تک عدالت میں ہمارے دعوے کا جواب دعویٰ پیش کرنے میں ناکام رہا یے اور کسی قسم ریکارڈ موجود یے تو عدالت میں پیش کرے۔ شگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلیان مرہ پی کے علما ، وکلا اور عمائدین نے کہا ہے کہ کڑوس تھنگ قدیم الایام سے اہلیان مرہ پی کے چراہ گاہ ہے اور اس کی گاہچرائی ہمارے پاس موجود یے۔ دریائے سندھ سکردو اور شگر کے درمیان باؤنڈری ہے۔ تاہم اہلیان چھومک اور الڈنگ غیر قانونی طور طاقت کے بل بوتے پر اس میدان پر قابض ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلتستان یونیورسٹی ، دانش سکول اور دیگر اداروں کو اراضی کی الاٹ منٹ اہلیان مرہ پی کی اجازت اور مشاورت سے ہوئی ہے اور اس کی الاٹمنٹ ضلع شگر کی انتظامیہ نے کیا ہے۔ اہلیان چھومک اور دیگر سکردو کے افراد طاقت کے بل بوتے پر تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ بلتستان انتظامیہ اور شگر انتطامیہ ہمارے حقوق کی تحفظ کا زمہ دار ہیں ۔اگر عوامی طاقت پر قابض ہونا ہے تو اہلیان مرہ پی کے عوام اس میدان کی تحفظ کیلیے نکلیں گے۔ تاہم ہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق عدالت کے زریعے اپنے حقوق کی تحفظ کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے عدالت میں کیس دائر ہے لیکن اب تک مخالف فریق ہمارے دعوی کا جواب دینے میں ناکام ہے۔ ان کے پاس کسی قسم کی ریکارڈ موجود نہیں ۔ اگر مخالف فریق اپنے حق ثابت کرے تو ہم اپنے دعوے سے دستبرار ہونگے ۔ بصورت دیگر کسی قسم کی عوامی تصادم کا زمہ دار سکردو اور شگر انتظامیہ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے آئی یو کیلئے اس میدان میں زمین الاٹ سکردو انتظامیہ نے 2008 میں کیا تھا جس پر ہمارے اعتراض کے بعد دوبارہ الاٹ منٹ شگر سے ہوئی ہے اور بلتستان یونیورسٹی کو اراضی بھی شگر انتظامیہ نے کیا ہے۔ انتظامیہ صرف دانش شگر کی اراضی سے تجاوزات ہٹانثپر محدود نہ رہے پورے اراضی پر قبضہ مافیا سے تجاوزات ختم کرانے ۔ یہ ہمارے بندوبستی چراہ گاہ ہے۔ کڑوس تھنگ موضع مرہ پی شگر کی چراہ گاہ ہے۔ اور شگر کا حصہ ہے جس کی تمام تر سرکاری ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں ۔ بلتستان یونیورسٹی اور دانش سکول کیلئے اراضی اہلیان مرہ پی شگر نے فراہم کیا ہے.
urdu news, gilgit baltistan news

انچن کپ سیزن ون کے فائنل میں صادق سپورٹس کلب نے الڈینگ ڈیفنس کو ہراکر چمپئن بن گیا۔

قاضی کی ملاقات، پروفیسر قیصر عباس

50% LikesVS
50% Dislikes

کڑوس تھنگ موضع مرہ پی شگر کی چراہ گاہ ہے۔ اور شگر کا حصہ ہے جس کی تمام تر سرکاری ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں ۔ بلتستان یونیورسٹی اور دانش سکول کیلئے اراضی اہلیان مرہ پی شگر نے فراہم کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں