گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خطے میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خطے میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ
گلگت بلتستان ( 5 سی این نیوز ویب ) حکومت کی جانب سے خطے میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ
مجسٹریٹس کو فوری طور پر اطلاق کرانے کی ہدایت۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو اشیاء خوردونوش کے قیمتوں پر نظر ثانی کرنے اور نرخ نامے آویزاں کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون، اور معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ،کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا،جس میں سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مومن جان،کمشنر گلگت ڈویژن کمال قمر، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم ہمزہ، و دیگر نے شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے فوری طور پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے ساتھ ساتھ اشیاء ضروریہ کے قیمیوں کم کیا جائے،اس حوالے سے مجسٹریٹس کو فوری طور پر نئی قیمتوں کا اطلاق کرانے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔مہنگائی کی ستائی عوام کے لیئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی خوش آئیند ہے۔معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اجلاس میں کہا کہ تمام پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے سمیت ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیئے عملی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی سے عوام الناس مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز و آراء سے حکام کو آگاہ کیا۔
Urdu news, Gilgit-Baltistan government’s decision to reduce transport fares and food prices in the region

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں