نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی اسلام آباد میں ملاقات

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی اسلام آباد میں ملاقات
urdu news, Gilgit-Baltistan Chief Minister Gulbar Khan met caretaker Prime Minister Anwarul Haq Kakar in Islamabad
5سی این نیوز اسلام آباد
وزیرِ اعلی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
وزیرِ اعلی گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے دورے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی جسے وزیرِ اعظم نے قبول کر لیا. وزیرِ اعلی نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا.وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ، گندم سبسڈی بڑھانے اور چار نئے اضلاع فعال بنانے میں تعاون کی استدعاکی.وزیراعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کو سکردو میں پانی کے مسئلے کے دیرپا حل کیلئے شغرتھنگ نالے کی ڈائیورجن کے منصوبے کو ہنگامی بنیاد پر منظور کرنے کی درخواست بھی کی. وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کو گلگت بلتستان میں سیاحت، منرلز اور ہائیڈروپاور کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے وزیر اعلی کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور وہاں کے لوگوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی.
گلگت بلتستان میں سیاحت کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے بھرپور طریقے سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا. گلگت بلتستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی. بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرونگا اور گلگت بلتستان یونیورسٹی کے طلبا سے ملاقات کرونگا. گلگت بلتستان کے عوام بہت مہمان نواز ہیں جس کا متعدد بار خود تجربہ کر چکا ہوں. وزیرِ اعظم.urdu news, Gilgit-Baltistan Chief Minister Gulbar Khan met caretaker Prime Minister Anwarul Haq Kakar in Islamabad

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں