ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونگے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان

ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونگے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان ۔
5 سی این نیوز ویب
ملک میں عام انتخابات 90 روز کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا انشاء اللہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوگا۔
کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس امین الدین خان شامل تھے ۔
عدالتی حکم کچھ یوں ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات 90 روز کیس کی سماعت کی
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے مشورے کے بعد عام انتخابات کی تاریخ سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تو چیف جسٹس نے تمام وکلاء سے استفسار کیا آپ سب کو کوئی اعتراض تو نہیں تو سب نے حامی میں جواب دیا ۔
حکم نامے میں مزید کہا اٹارنی جنرل نے بھی عام انتخابات 8 فروری کو کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تمام ضروریات پوری کر کے عام انتخابات کی شیڈول کا اعلان کرے۔ سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق تمام درخواست نمٹا دیا ۔
Urdu news, general elections in the country will be held on February 8.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں