وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمانہ سربراہان کے اجلاس، مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہوگا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمانہ سربراہان کے اجلاس، مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہوگا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمانہ سربراہان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان کی تعمیر وترقی اور مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں پی آئی اے کے علاوہ دیگر ہوائی کمپنیوں کو بھی فلائٹ آپریشن کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجائے گا۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ جنرل نرسز کی کمی دورکرنے کیلئے جلد نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لائیں گے۔ تمام بچوں تک تعلیم کی رسائی ممکن بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔ سکردو میں دو ہائی سکولوں کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے خصوصی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ بلتستان میں ٹوریسٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے پاور کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ پاور پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ سکردو شہر میں بجلی کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے نارویجن حکومت سے سولر پاور پروجیکٹ کی تنصیب کے حوالے سے معاہدہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے محکمہ برقیات کے آفیسران کو ہدایت کی کہ اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ واٹر لفٹ سسٹم پر ایمرجنسی کے تحت کام جاری ہے۔ بہت جلد واٹر لفٹ سسٹم کے منصوبوں کو مکمل کیاجائے گا۔ سکردو کیلئے دریا سے بھی واٹر لفٹ کے منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر بلتستان اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ سکردو ماسٹر پلان کی منظوری کیلئے مجاذ متعلقہ فورم میں پیش کریں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عوام کی جانب سے فیلانگ واٹر ڈائیورجن منصوبے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای ٹی آئی کے تحت اس منصوبے کی تکمیل کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر بلتستان اور محکمہ خوراک کے آفیسران کو ہدایت کی کہ سنوباؤنڈ ایریاز(Snow Bond Areas) میں گندم کی جلد سپلائی کے عمل کو مکمل کریں۔ دریائی کٹاؤں سے درپیش مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے اقدامات کریں گے۔ شگرتھنگ روڈ کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جلد اس منصوبے کے ٹینڈر کا عمل مکمل کرکے کام کا آغاز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ تمام نئے اضلاع کو مکمل فعال بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
Urdu news, GB CM held a meeting of the heads of departments

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں