محکمہ صحت شگر کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈائیریکٹر ہیلتھ بلتستان کے ہدایات پر بالائی علاقوں‌میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

محکمہ صحت شگر کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈائیریکٹر ہیلتھ بلتستان کے ہدایات پر بالائی علاقوں‌میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
5 سی این نیوز وہب
شگرخطہ شِمال کے آخری گاؤں اسکولی میں محکمہ صحت شگر کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈائیریکٹر ہیلتھ بلتستان کے ہدایات کے مطابق برف بھاری سے قبل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کے دوسرے مرحلے میں شگر کے وادی برالدو کے آخری گاؤں اسکولی میں ڈاکٹر محمد کاظم میڈیکل آفیسر اے سی ڈی چھورکاہ کے سر براہی میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور فیملی پلاننگ کے ماہر ٹیموں نے کثیر تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کئے ۔
فری میڈیکل کیمپ سے تقریباً 335 مریضں جس میں بچے ، بوڑھے ،اور خواتین شامل ہیں ساتھ ہی 55 خواتین نے فیملی پلاننگ برائے خاندانی منصوبہ بندی سے بھی استفادہ حاصل کیا جس میں IUCD کے 16 ، مانع حمل گولیاں استعمال کرنے کے 30، مانع حمل انجکشن استعمال کرنے والی 10 شادی شدہ خواتین نے استفادہ حاصل کیا ۔
اس فری میڈیکل کیمپ کو انعقاد کرنے پر عمائدین اسکولی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر کرامت رضا اور دیگر تعاون کرنے والے ادارے جس میں GBRSP, AKHSP, AKRSP, EYE CARE TRUST شامل ہیں ان سب کا شکریہ ادا کیا گیا۔ مورخہ 24 نومبر 2023 کو وادی برالدو کے گاؤں حطو آور چھقپو میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
Urdu news, free medical camp was organized in upper areas on behalf of Shigar Health Department.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں