شگرضلعی انتظامیہ شگر اور انجمن تاجران شگر کا مشترکہ طور شگر میں پہلی ماڈل رمضان سستا بازار قائم ، جہاں بازار سے کم قیمت پر اشیائے ضروریات دستیاب، شہریوں کا ہجوم

شگرضلعی انتظامیہ شگر اور انجمن تاجران شگر کا مشترکہ طور شگر میں پہلی ماڈل رمضان سستا بازار قائم ، جہاں بازار سے کم قیمت پر اشیائے ضروریات دستیاب، شہریوں کا ہجوم
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرضلعی انتظامیہ شگر اور انجمن تاجران شگر کا مشترکہ طور شگر میں پہلی ماڈل رمضان سستا بازار قائم ، جہاں بازار سے کم قیمت پر اشیائے ضروریات دستیاب ، سستا بازار میں شہریوں کا ہجوم لگ گیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد اور انجمن تاجران شگر کے صدر کا بازار کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد اور انجمن تاجران شگر کے صدر حسن شگری کا کہنا تھا کہ پہلی بار شگر میں رمضان سستا بازار ایک نئی انداز میں لگایا گیا ہے۔ اشیائے ضروریات کو براہ راست تھوک مارکیٹ سے عوام تک پہنچائے جارہے ہیں۔ تاکہ شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے۔ سستا بازار میں اعلی قسم کی قسم چاول جوکہ عام مارکیٹ 380 روپے والی 320 ، بیسن 170 ، 450 روپے والی کھجو 350 میں دستیاب ہیں۔ جبکہ سبزی اور دیگر اشیاء بھی سستے داموں دستیاب ہیں۔ شہریوں نے سستا بازار کی انعقاد کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے پورے رمضان اسے قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے سستا بازار کا رخ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام اشیا چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئی۔

Urdu news, established the first model Ramadan cheap market in Shigar,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں