اسکردو کمشنر بلتستان کا چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو رمضان المبارک کا احترام میں‌معیاری اشیائے ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسکردو کمشنر بلتستان کا چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو رمضان المبارک کا احترام میں‌معیاری اشیائے ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
کمشنر بلتستان کا چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو رمضان المبارک کا احترام اور اس کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ماہ مقدس میں عوام الناس کو مناسب قیمت پر معیاری اشیائے ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو کمشنر بلتستان نجیب عالم نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو رمضان المبارک کا احترام اور اس کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ماہ مقدس میں عوام الناس کو مناسب قیمت پر معیاری اشیائے ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ کمشنر آفس سکردو میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ایسے میں اس مقدس مہینے کے تقدس کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے روزہ داروں اور عوام الناس کو کم قیمت پر معیاری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین زمہ داری ہوگی۔ اس مقدس مہینے میں افطاری، سحری اور مخصوص عبادات کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے محکمہ برقیات کے ذمہ داران ابھی سے حکمت عملی وضع کریں ۔ کمشنر بلتستان نے کہا کہ محکمہ خوراک چاروں اضلاع میں مقدس مہینے میں معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور روزہ داروں کو کسی بھی طرح کی مشکلات سے بچانے کےلئے حکمت عملی اپنائیں۔ نجیب عالم نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیز قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے ماہ مقدس رمضان کے دوران عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کمشنر بلتستان نجیب عالم نے کہا رمضان المبارک کے مہینے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔میٹنگ میں ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین، ڈائیریکٹر خوراک بلتستان محمد اقبال، قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو غلام علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر ذاکر حسین شریک تھے۔
Urdu news, ensure the supply of quality necessities in respect of Ramadan.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں