شگر ، مملکت خدا داد پاکستان کے ساتھ کوئی بھی مخلص نہیں ہے ، معروف عالم دین شیخ حسن جوہری

شگر ، مملکت خدا داد پاکستان کے ساتھ کوئی بھی مخلص نہیں ہے حالیہ الیکشن نے پاکستان۔کا سر شرم سے جھکا دیا . معروف عالم دین شیخ حسن جوہری
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر معروف عالم دین شیخ حسن جوہری نے کہا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان کے ساتھ کوئی بھی مخلص نہیں ہے حالیہ الیکشن نے پاکستان۔کا سر شرم سے جھکا دیا اور اسلامی جمہوریہ کے نام کو داغدار کردیا ہے امام بارگاہ سرفہ کھور میں منعقدہ یوم حسین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف حسینی ہونے پر فخر کرنے کےبجاے حسین شناس ہونے کی ضرورت ہے اور جب تک حسین خوش نہیں ہوں گے نجات ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زیارت عاشورہ ملک میں مذہبی فسادات اور فرقہ پرستی کے لیے نہیں بلکہ یہ ہمارے امام جعفر صادق کی جانب سے شیعیوں کو عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے اسے ہم معاشرےمیں شر پھیلانے کے لیے نہیں بلکہ عین عبادت سمجھ کر بجالاتے ہیں اور اغا باقر نے اگر معذرت کی ہے تو عقیدت کی بنیاد پر نہیں بلکہ اتحاد امت کے لیے کیا ہے اسے منفی تصور نہ کیا جاے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ حسین ہدایت کے چراغ اور نجات کی کشتی ہے اور بھی اس کشتی میں سوار ہونے میں کامیاب ہوے تو سمجھ جاے وہ فلاح پاگئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے شیخ مبارک علی عارفی نے کہا کہ ہمیں ائمہ شناس ہونے اورپیام ائیمہ کو عام کرنے ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر کی خدمت کرنے والوں کو صحابہ جبکہ حسنین کی خدمت کرکے فخر کرنے والے کو خاتم النبیا کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ۔چھورکاہ کے غیور عوام سے اپیل ہے اپنی توجہ تعلیم پر دیں ۔چھورکاہ والوں کی توجہ تعلیم کے بجاے توڑنامنٹ پر ہے ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہم اس قابل ہی نہیں کہ اداروں میں اعلیٰ مقام پر پہنچ سکیں ۔ ہمیں توڑنامنٹ کرکے وقت برباد کرنے بجاے اعلی تعلیم حاصل کرکے سی ایس پی افیسر بنانے کی جانب توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے یہ وقت بھی نہیں رہے ۔ابادی میں اضافے کے باعث زمین ختم ہورہی ہے لہذا ختم نہ ہونے والی چیز علم کی طرف توجہ دیں ۔جب تک حسین ھم پر راضی نہیں ہوں گے ہم حسین پر راضی ہونے کی کوئی اھمیت نہیں لہذا ہم سب کو حسینی بننے کی ضرورت ہے ۔
urdu news, election 2024, election made Pakistan bow its head in shame

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں