شگر محکمہ تعلیم ضلع شگر کی جانب سے جاری آٹھ روزہ تربیت اساتذہ کے ورکشاپ ک آج تیسرے روز بھی جاری

شگر محکمہ تعلیم ضلع شگر کی جانب سے جاری آٹھ روزہ تربیت اساتذہ کے ورکشاپ ک آج تیسرے روز بھی جاری
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے دورہ شگر کے موقع پہ دئے گئے ہدایات کی روشنی میں سابق چیف سیکریٹری کے محکمہ تعلیم میں کئے گئے اصلاحات کو دوام بخشنے اور دیرپا اثرات کے لئے محکمہ تعلیم ضلع شگر کی جانب سے جاری آٹھ روزہ تربیت اساتذہ کے ورکشاپ ک آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی الله فلاحی نے تربیتی ورکشاپ کا معائنہ کیا۔ پروگرام میں ضلع شگر کے تمام ایل ایم ایس اور آئی ٹی لیب سے لیس 28 سکولوں کے اساتذہ کو ایک ایم ایس، بلینڈڈ لرننگ، ڈیجیٹل سکلز اور پروگرامنگ لینگویجز کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اس موقع پہ ڈپٹی کمشنر شگر کو جاری تربیت اساتذہ کے پروگرام کی جزئیات اور افادیت و ضرورت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ولی الله فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر نے محکمہ تعلیم ضلع شگر کی جانب سے جاری اس منفرد اور اپنی نوعیت کی پہلی محکمانہ تربیت اساتذہ کے پروگرام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی کوششوں کو سراہا۔
سردیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنی مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے تربیتی پروگرام میں شریک ہونے پر اساتذہ کے پر خلوص کاوشوں اور قربانیوں پر بھی خوش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں سابق چیف سیکریٹری کی محکمہ تعلیم میں متعارف کرائے گئے پروگراموں کو دوام بخشنے کے لیے محکمہ تعلیم ضلع شگر کی یہ کاوش قابل تقلید نمونہ یے۔ کیونکہ کسی بھی پروگرام کو متعارف کرانا تو آسان ہے مگر اسے دوام دینا نہایت مشکل کام ہے اور جب تک اساتذہ، کمیونٹی اور محکمہ تعلیم ان پروگراموں کو جاری رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا نہ کرے، ایسے پروگرام خاطر خواہ فائدہ نہیں دیتے۔ لہٰذا محکمہ تعلیم ضلع شگر نے اس ضرورت کو محسوس کیا اور اپنے تئیں نہایت محدود مالی و انسانی وسائل اور سخت موسمی حالات کے باوجود ان پروگراموں کو نہ صرف جاری رکھنے بلکہ مزید سکولوں میں رائج کرنے اور اساتذہ کو ٹرین
کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شگر نے معاشرے میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلع شگر کے اساتذہ کی تعریف کی اور اس امر پر زور دیا کہ وہ اپنا کام مادی فوائد کی بجائے خدمت خلق اور قوم کی تعمیر کے جذبے کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں ۔ شعبہء تدریس نہایت مقدس شعبہ ہے اور اس شعبے سے وابستہ افراد کا مقام جہاں بلند ہے، وہاں ان کی ذمہ داری نہایت عظیم ہے۔ ان ذمہ داریوں سے عہدہ بر آ ہونے کے لیے اساتذہ کو پوری دیانتداری، خلوص، خدمت خلق، جذبہ حب الوطنی اور عبادت جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر شگر نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ سکولوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اور ہر سطح پر اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے مفت کتابوں کی تمام ڈی ڈی اوز تک ترسیل کا بھی بیڑا اٹھایا۔
جس پر محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
urdu news, eight-day training workshop for teachers conducted by the education department

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں