وزیر تعلیم شگر کا ہونے کے باوجود شگر میں کوئی تعلیمی حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا شیخ حسن جوہری

وزیر تعلیم شگر کا ہونے کے باوجود شگر میں کوئی تعلیمی حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا شیخ حسن جوہری
شگر (5 سی این رپورٹنگ ٹیم) معروف عالم دین و سابق امیدوار جی بی اسمبلی علامہ شیخ محمد حسن جوہری نے شگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے جاری کردہ رنگاہ جیب ریلی اس سال پر امن اور بہترین انداز میں انعقاد کرنے پر شگر انتظامیہ خصوصاً ڈی شگر کو خراج تحسین کا مستحق ہے۔اس ایونٹ کے دوران بلتستان کے تہذیب و ثقافت اور عقائد کے خلاف کچھ واقعات پیش آئے جن کے حوالے سے ہمارے علمائے کرام نے اپنے خطبات میں نشاندہی کرائی گئی اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں ان پر نظرثانی ضرور کریں گے۔ سننے میں آیا ہے کہ جیب ریلی کے دوران بلتستان میں 21 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا ہے یہ 70 سالوں میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایسے معلومات عوام کو فراہم کیا گیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ان رقوم کو شگر کے تعلیمی اور سیاحتی امور پر خرچ کریں گے۔حالیہ مسلم لیگ ن شگر کے جلسے کے دوران سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے شگر سکردو روڈ کے ایشو کو اجاگر کیا جو کہ پچھلے ن لیگ کے دور سے ابھی تک زیر التوا کا شکار ہے۔ اسی طرح شگر 30 بیڈ ہسپتال کے سنگ بنیاد کے وقت مرد پولیس کے ذریعے عورتوں پر تشدد کریا گیا لیکن ابھی تک اس اہم پروجیکٹ پر کام نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ تعلیمی حوالے سے بھی شگر باقی اضلاع کے نسبت سب سے پیچھے ہے وزیر تعلیم شگر کا ہونے کے باوجود شگر میں کوئی تعلیمی حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا اور شگر میں سکولوں کی کمی ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ڈی سی شگر سے گزارش ہے کہ جیب ریلی کے ذریعے جو آمدن ہوا ہے اسکو شگر کے تعلیمی میدان میں خرچ کیا جائے ۔ جی بی اسمبلی میں شگر کے لیے کوئی ٹیکنوکریٹ اور کوآرڈینیٹر کا سیٹ دیا گیا جبکہ منتخب نمائندوں نے بھی کوئی اہم اقدامات اٹھائے گئے۔گزشتہ 2 سالوں سے شگر میں ریسکیو 1122 فعال نہیں ہوا ہے شگر برالدو اور باشہ میں ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عورتیں ٹیوٹا گاڑیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہے۔ گزشتہ دنوں امام بارگاہ برقچھن میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران ریسکیو 1122 کے گاڑیوں میں پانی اور ڈیزل موجود نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے ۔ نوجوانان گلاب پور کی جانب سے کچھ دنوں بعد زخ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لیے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ سرفہ رنگاہ جیب ریلی کی طرح اس یونٹ کے لئے بھی سہولیات فراہم کریں گے۔شگر برالدو میں آئندہ کچھ عرصہ بعد برف باری کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام بند ہو گا تو عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہو گا اس حوالے سے شگر انتظامیہ اور ڈی سی صاحب اقدامات اٹھانے کا بندوبست کیا جائے اور دوران برف باری روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال رکھنے کے لیے مشینری کا بندوبست کیا جائے ۔ نیاسلو فیز ٹو پاؤر ہاؤس جو کہ ارندو سے لے کر گلاب پور تک بجلی فراہم کرتی ہے جہاں پر عملے کو پچھلے تین سالوں سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقے کا نوبت آیا ہوا ہے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ان کو تنخواہیں فراہم کیا جائے
Urdu news, education minister of Shigar, no educational measures will be taken in Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں