شگر محکمہ تعلیم ضلع شگر اساتذہ کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت فراہم کرنے میں دیگر اضلاع پر سبقت لے گئے، محکمہ تعلیم شگر

شگر محکمہ تعلیم ضلع شگر اساتذہ کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت فراہم کرنے میں دیگر اضلاع پر سبقت لے لیا ، محکمہ تعلیم شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر محکمہ تعلیم ضلع شگر اساتذہ کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت فراہم کرنے میں دیگر اضلاع پر سبقت لے گیا۔ محکمہ تعلیم شگر نےاساتذہ کیلئے ایل ایم ایس، ڈیجیٹل سکلز اور پروگرامنگ پر آٹھ روزہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیامحکمہ تعلیم ضلع شگر کے اساتذہ کو دور حاضر کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمپیوٹر کی بنیادی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سکلز، ایل ایم ایس اور پروگرامنگ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کے لیے شگر کے 28 ہائی، ہائیر سیکنڈری، سیکنڈری اور مڈل سکولز کے اساتذہ کے لیے اٹھ روزہ تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر فاروق احمد خان ، ڈی آئی ایس وزیر شاہد حسین اور ڈی ڈی او ناصر حسین نے کہا کہ کمپیوٹر کورس کا مقصد بنیادی طور پہ اساتذہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے انھیں اس قابل بنانا کہ وہ سکول کے اندر کمپیوٹر کی تعلیم دے سکیں۔ اس ٹریننگ کے بعد اساتذہ کی کمی، خاص کر کمپیوٹر پڑھانے والے اساتذہ کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل پہ قابو پایا جا سکے۔ مقررین کا کہنا تھا شگر کے 19000 سے زائد طلباء و طالبات کے حصول علم کو مؤثر اور مفید بنانے کے لیے بھی اساتذہ کا STEAM ، ایل ایم ایس اور پروگرامنگ کی بنیادی علوم سے آگاہی بھی نہایت ضروری ہے۔
بلینڈڈ ایجوکیشن کے اس دور میں اساتذہ اور آنے والے دور کی نسل کو جدید دور کی تعلیمی تقاضوں کے عین مطابق تعلم کو یقینی بنانے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شگر کا یہ اقدام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
طلباء و طالبات کو زیادہ سے زیادہ مستفیذ کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ٹریننگ کے بعد ضلع بھر میں موجود تمام سمارٹ سکولوں کے ساتھ ساتھ تمام آئی ٹی لیبز کو فنکشنل کیا جائے گا، جن میں سے اکثر ٹیک فیلو کے نہ ہونے کہ وجہ سے غیر فعال ہیں۔ ان لیبز میں شگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی آئی ٹی ٹیم کلاس رومز لیول پر بھی اساتذہ کی مدد کرے گی اور باقاعدہ مانیٹرنگ کا میکینزم بھی وضع کیا جائے گا۔ مزید برآن یہ کہ وقتاً فوقتاً ڈی ڈی او لیول پر بھی اساتذہ کی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری و کمیونٹی پیڈ اساتذہ بھی STEAM ایجوکیشن اور بلینڈڈ لرننگ کے کانسیپٹ کو زیر استعمال لا کر بچوں کی بہترین لرننگ کو ممکن بنا سکیں۔ اور ضلع شگر کے طلباء بھی دور جدید کے تعلیمی دوڑ میں برابر کے شریک ہو سکیں
urdu news, Education Department took the lead over other districts in providing basic computer training to teachers,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں