شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر محکمہ مال و دیگر سرکاری ملازمین کے ذریعے گھر گھر سروے جاری ہے، تمام نمبرداران سروے کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کریں‌ ڈی سی شگر

شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر محکمہ مال و دیگر سرکاری ملازمین کے ذریعے گھر گھر سروے جاری ہے، تمام نمبرداران سروے کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کریں‌ ڈی سی شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ضلع شگر کے نمبرداران کی کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ حالیہ گندم ایشو کے بعد جناب چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں عملہ مال و دیگر سرکاری ملازمین کے ذریعے گھر گھر سروے جاری ہے اس سروے کے ذریعے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے گی لہذا تمام نمبرداران اس سروے کو کامیاب اور شفاف بنانے کے لئے کردار ادا کریں تاکہ کوئی حقدار سبسڈی کے حصول سے رہ نہ جائے۔اس کے علاوہ اپنے اپنے گاؤں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کڑی نظر رکھیں کاموں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنائیں۔ تمام نمبرداران نے ڈی سی شگر کو یقین دلایا کہ انکے ہر ہدایت پر عمل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے
Urdu news , Door-to-door survey on going in shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں