شگر الخدمت ، ضلعی انتظامیہ اور ایس ڈی ایف کے تعاون سے شگر کے 61 معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم

شگر الخدمت ، ضلعی انتظامیہ اور ایس ڈی ایف کے تعاون سے شگر کے 61 معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر الخدمت ، ضلعی انتظامیہ اور ایس ڈی ایف کے تعاون سے شگر کے 61 معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم۔ ویک چیئر تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوئی۔ جس میں ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان تنویر حیدری نے شرکت کی۔ تقریب میں معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شگر میں نعذرثافراد کی حالت زار انتہائی ناگفتہ ہیں۔ اور کوئی پرسان حال نہیں۔ ضلع شگر معذور افراد کے دیگر اضلاع کے مقابلے سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ جس کیلئے کوئی بحالی سنٹر نہ ہونے اور ان کو معاشرے کی بہتر شہری بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہ ہی سرکاری سطح پر ہوررہے ہیں اور نہ ہی نجی سطح پر۔ جس کی وجہ سے معذور افراد نہایت کسمپرسی کی حالت میں جی رہے ہیں۔ الخدمت کی جانب سے معذور افراد کیلئے ویل چیئر کی تقسیم پر ان کے مشکور ہیں ۔ امید ہے مستقبل میں بھی وہ اپنے پراجیکٹ میں شگر کو شامل رکھیں گے۔
Urdu news, Distribution of wheelchairs to 61 disabled people of Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں