محکمہ زراعت شگر کی جانب سے سرمائی گندم کی کاشت کیلئے ترقی پسند کسانوں میں گندم بیج تقسیم

محکمہ زراعت شگر کی جانب سے سرمائی گندم کی کاشت کیلئے ترقی پسند کسانوں میں گندم بیج تقسیم
رپورٹ ،عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
محکمہ زراعت شگر کی جانب سے سرمائی گندم کی کاشت کیلئے ترقی پسند کسانوں میں گندم بیج تقسیم ، گندم بیج کو سبسڈائزڈ قیمت پر کسانوں کو فراہم کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد رضا نے کسانوں میں گندم تقسیم کئے۔اس موقع پر کسانوں کو سرمائی کاشتکاری کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد رضا اور ایگریکلچر آفیسر شگر محمد نعیم نے کہا کہ وادی شگر گلگت بلتستان میں زراعت کیلئے سب سے موزوں اور بہترین علاؤہ ہے۔ یہاں گندم سمیت تمام زرعی پیداوار کے بہترین مواقع ہے۔ یہاں کی زرعی زرخیز اور وافر تعداد میں اراضی موجود ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے کسان ان اراضی سے خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں کررہے ہیں۔ جوکہ افسوس ناک ہے۔ اور کسانوں کا زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے تکینیک سے ناآشنا ہے۔اگر شگر کی کسان معیاری بیج اور زراعت کے اصولوں کے مطابق گندم کاشت کرے تو نہ صرف ہم گندم اور خوراک کے معاملے میں خودکفیل ہوجائیں گے بلکہ یہاں سے گندم دیگر علاقوں کو فروخت کے قابل ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت شگر کی کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں یے۔ اور ترقی پسند کسانوں کو نہ صرف تربیت فراہم کی جارہی ہے بلکہ ان کو تکینیکی معاونت بھی فراہم کیا جارہا یے۔ اس سال بہار کی کاشت کاری میں کسانوں کو معیاری بیج فراہم کیا گیا جس سے کسانوں کو بہتر نتائج حاصل ہوئے جوکہ حوصلہ افزا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اکتوبر کا مہینہ گندم کی کاشت کیلئے سب سے بہتر مہینہ ہے۔ اس مہینے میں کاشت کی جانے والی فصل آئندہ سال نہ صرف جلد تیار ہوکر دوسری فصل کاشت کرسکیں بلکہ گندم کی فصل مختلف بیماریوں سے بھی بچے رہیں گے۔ لہذا تمام کسان سرمائی کاشتکاری اپنائے۔

اسکردو سائنٹفک انڈکس کی درجہ بندی، بلتستان یونیورسٹی کے سائنسدان نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لیا

Urdu news, Distribution of wheat seeds to progressive farmers for cultivation of winter wheat by the Department of Agriculture shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں