شگر معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ۔ اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے. ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی

شگر معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ۔ اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے. ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ۔ اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار یے۔ ان خیالات کا اظہار شگر ڈس ابیلیٹی فورم کی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور دیگر نے کیا۔ شگر ڈس ابیلیٹی فورم کی مرکزی آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد ، امام جمعہ سید طہ الموسوی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق احمد خان ، مولوی عبد القیوم شورش اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ امام جمعہ سید طہ الموسوی نے فیتہ کاٹ کر مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معذور افراد نے ہمیشہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کے بغیر معاشرے نامکمل ہے۔۔جسمانی معذوری کو معذور نہیں کہا جاسکتا ۔ بلکہ وہ صحت مند انسانوں سے بہتر کام کرسکتے ہیں۔ اور وہ معاشرے بہترین شہری ہے۔ اور ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے۔ ہمارے ہاں ان کو وہ مقام نہیں دیا جارہا یے جس کا وہ مستحق ہے۔ ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو ان کی حقوق کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کرینگے ۔
Urdu news, disable peoples are an important part of society

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں