ضلع استور میں‌ ڈئجیٹل خانہ و مردم شماری جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

ضلع استور میں‌ ڈئجیٹل خانہ و مردم شماری جاری ہے، ڈپٹی کمشنر
urdu news, Digital census and census is going on in Astor district, Deputy Commissioner
ضلع استور کا بالائی علاقہ منی مرگ ,قمری اور ملحقہ گاؤں میں ڈیجٹل خانہ ومردم شماری کا عمل جاری ہے. اور ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ عملہ پوری مستعدی اور جانفشانی سے دور دراز اور مشکل پہاڑی علاقوں میں اس قومی مہم کو انجام دے رہے
ہیں.urdu news, Digital census and census is going on in Astor district, Deputy Commissioner
اس مہم کا جائزہ لینے اور عملہ سے ملاقات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور زید نے علاقہ منی مرگ کا دورہ کیا. اس موقع پر مختلف مقامات پر تعینات عملہ سے ملاقات کی اور خانہ ومردم شماری کے عمل کا جائزہ لیا اور اظہار اطمنان کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی مشرکہ ذمہ داری ہے. انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اہل خانہ کے درست کوائف فراہم کریں تاکہ وسائل کی تقسیم کے حوالے سے پالیسی بنانے میں آسانی پیدا ہو اور علاقے کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو.اس موقع پر ادارہ شماریات کے ضلعی انچارج بلال احمد نے ڈپٹی کمشنر استور کو جاری قومی خانہ ومردم شماری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی.ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی مہم بڑے احسن انداز میں جاری ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے بڑا تعاون کررہے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ استور اور افواج پاکستان نے بڑا شاندار تعاون کیا ہے.جس میں ڈپٹی کمشنر استور کق شکریہ ادا کرتا ہوں.

شعبہ اطلاعات ضلعی انتظامیہ استور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں