دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے اعتماد سازی کے اقدامات، چلاس تھک ڈسر میں قائم تین میگاواٹ ہائیڈل پاور اسٹیشن صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے اعتماد سازی کے اقدامات، چلاس تھک ڈسر میں قائم تین میگاواٹ ہائیڈل پاور اسٹیشن صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
واپڈا ، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت چلاس تھک ڈسر میں قائم تین میگاواٹ ہائیڈل پاور اسٹیشن کو حکومت گلگت بلتستان کے پاور ڈیپارنمنٹ کے حوالے کردیا۔ تین میگاواٹ تھک ہائیڈل اور اسٹیشن کی محکمہ پاور ڈیپارٹمنٹ حوالگی سے متعلق تقریب وزیراعلی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن کی حوالگی سے متعلق واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا )اور محکمہ پاور ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے درمیان باضابطہ معاہدےپر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر واپڈا کی جانب سے جنرل مینجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ انجینئر نزاکت حسین اور محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکریٹری واٹر اینڈ پاور سجاد حیدر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر کابینہ اراکین ،کمشنر دیامر استور ڈویژن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر،واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اور محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تکمیل کے بعد اور اس کی حوالگی سے قبل تمام تکنیکی ٹیسٹ اور دیگر ضروری ضوابطہ مکمل کرلیے گئے ہیں۔ حوالگی کے بعد حکومت گلگت بلتستان ،محکمہ پاور اینڈ واٹر ڈیپارئمنٹ اس پاور اسٹیشن کی آپریشن و مینٹینس کی ذمہ دار ہوگی۔ تین میگاواٹ تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تکمیل اس سے بجلی کی پیداوار اور حکومت گلگت بلتستان کو حوالگی واپڈا کی جانب سے دیامر کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے عملی اقدامات میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن ، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ریسیٹلمنٹ پلان اور ہرپن داس ماڈل ویلیج کا حصہ ہے ۔ تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تعمیر پر ایک ارب 30 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔
تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن سے چلاس اور ہرپن داس ماڈل ویلیج تک بجلی کی سپلائی کیلیے 46 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت کی 26 کلومیٹر طویل ترسیلی لائن بھی تعمیر کی گئی ہے۔ 29نومبر 2021 کو تین میگاواٹ تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن کو آپریشنل کیے جانے کے بعد ابتک مجموعی طور پر 22 اعشاریہ 18 ملین یونٹس دیامر کو فراہم کیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں تعلیم ،صحت اور دیگر انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 78ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے جارہےہیں۔
Urdu news, Diamer Bhasha Dam Project hands over three MW hydel power station at Chilas Thik Dasar to Provincial Govt

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں