ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے کہ شگر کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے کہ شگر کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا
urdu news, Deputy Commissioner Sugar Waliullah Falahi has said that no negligence will be tolerated regarding sugar development schemes.
شگر(عابد شگری ) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے کہ شگر کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام ضلعی ادارے اپنے اپنے محکموں کی سکیموں کو منظور کرانے اور نئی سکیموں پر بھی توجہ دیں۔ سکیموں کو حکام بالا کو پہنچانے اور معیار میں کوتاہی کی صورت بارپرس کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ضلعی اداروں کے سراہاں کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوا۔ urdu news, Deputy Commissioner Sugar Waliullah Falahi has said that no negligence will be tolerated regarding sugar development schemes.
جس میں شگر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں سے بریفنگ کی گئی۔ اور جاری ترقیاتی کی پروگریس کے بارے میں پوچھا گیا۔ جبکہ دیگر سکیموں اور محکموں کی جانب سے دی گئی اے ڈی پی اور پرپوزل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ تمام اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں کی جانب سے جمع کی گئی سکیموں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان کی پروگریس کے حوالے سے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے تمام ضلعی اداروں کے سربراہان سے سختی کیساتھ ہدایات کی وہ اپنے اداروں سے جمع پرپوزل کو بارے میں تحریری طور آگاہ کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں