ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے واپڈا آفس سکردو کا دورہ کیا، سدپارہ ڈیم سے پانی کا اخراج اور ڈیم میں پانی کی سطح اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے واپڈا آفس سکردو کا دورہ کیا، سدپارہ ڈیم سے پانی کا اخراج اور ڈیم میں پانی کی سطح اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے واپڈا آفس سکردو کا دورہ کیا۔ جہاں پروجیکٹ ڈائریکٹر واپڈا اور ایکسیئن واپڈا نے بجلی کی پیداوار، ڈیم سے پانی کا اخراج اور ڈیم میں پانی کی سطح اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں انہوں نے متعلقہ حکام کے ساتھ سدپارہ ڈیم کا دورہ کیا۔ اور موقع پر ڈیم میں پانی کی سطح کا ملاحظہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ سال 2018 سے لے کر 2023 تک کی نسبت رواں سال ڈیم میں پانی کی مقدار زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیم سے پوائنٹ (0.25) فٹ پانی چھوڑا جا رہا ہے جو کہ واپڈا تخمینے کے مطابق 30 مئی 2024 تک کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے موسمی حالات کے پیش نظر موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پانی کو روزانہ (0.25) سے کم کر کے پوائنٹ (0.20) کے حساب سے چھوڑا جائے گا تاکہ 30 مئی کی بجائے 10 جون تک کے لئے ڈیم میں پانی موجود ہو۔ اس کے علاوہ 10 فٹ پانی آبپاشی کے لئے رکھا گیا ہے جو کہ مارچ اور اپریل کے مہینے میں عوام الناس آبپاشی اور کھیتی باڑی کے لئے استعمال کریں گے۔ اور 5 فٹ پانی رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے وقت بجلی دینے کے لئے رکھا گیا ہے۔ تو ان ساری حساب کے بعد ہمارے پاس آج کی تاریخ سے 10 جون تک کا پانی ڈیم میں موجود رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ واپڈا اور محکمہ برقیات پوری اعداد و شمار اور حساب کے ساتھ چل رہی ہے۔ اور ہرگسہ نالے میں زیادہ پانی نہیں چھوڑا جا رہا، اور جو چھوڑا جا رہا ہے وہ بھی آج سے بند کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں آبپاشی اور پینے کی پانی کا فقدان نہ ہو۔
urdu news, Deputy Commissioner Skardu visited WAPDA office Skardu,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں