ڈپٹی کمشنر استور نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا اغاز کر دیا ،
ڈپٹی کمشنر استور نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا اغاز کر دیا ،
urdu news, Deputy Commissioner Astor launched an anti-encroachment operation.
ڈپٹی کمشنر استور زید احمد کے احکامات کو عملی جامعہ پہناتے ہوۓ استور شہر کہ سڑکوں سمیت دیگر رابطہ سڑکوں سے ہر قسم کی تجاوزات ہٹانے کا آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے. اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر استور زید احمد نے دونوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو واضح احکامات صادر کیے ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ سب ڈویژن میں سڑکوں سے ہر قسم کی تجاوزات کو فوری ہٹانے کی مہم شروع کی جاۓ.اس پر اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس نے محکمہ مال کی ٹیم تشکیل دی ہے جس نے استور شہر کی سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے اور ناپ تول کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اور بہت جلد استور شہر کی سڑکوں سے تمام تجاوزات ہٹاۓ جائیں گے. دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق نے بھی سب ڈویژن شونٹر میں بھی تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے.اس حوالے سے گوری کوٹ ہسپتال روڑ سے تجاوزات ہٹانے کا آغاز کیا گیا ہے اور عنقریب پورے سب ڈویژن شونٹر میں بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی.
urdu news, Deputy Commissioner Astor launched an anti-encroachment operation.
شعبہ اطلاعات ضلعی انتظامیہ استور