ڈپٹی کمشنر استور کا پرائمری ا سکول احمد آباد کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر استور کا پرائمری ا سکول احمد آباد کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر استور زید صاحب نےسوشل میڈیا میں شائع رپورٹ پر پرائمری سکول موضع احمد آباد کا دورہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق اور ڈپٹی انسپکٹر آف سکولز عبد المناف بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے.دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پرائمری سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات سے تعلیمی صورت حال کے حوالے سے دریافت کیا. سکول میں طلباء وطالبات کو فرنیچر کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا تھا جس پر فرنیچر کی فراہمی تک عارضی طور پر سکول کے طلباء وطالبات کو بیٹھنے کے لیے کارپٹ اور انڈر لے فراہم کرنے کا وعدہ کیا. انہوں نے کہا کہ احمد آباد میں تعلیم کا رجحان اور بچوں کا جذبہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی. مجھے امید ہے کہ وہ دن دور نہیں جب یہ طالبعلم ایک دن اچھی پوزیشنز میں ہونگے اور قوم و ملت کی خدمت کرینگے. انہوں نے غریب طلباء وطالبات کو اپنی جانب سے کتابیں اور وردی فراہم کرنے کا وعدہ کیا.اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکول میں طلبہ و طالبات کی انرولمنٹ زیادہ ہونے کے باعث سکول کے کمرے کم پڑتے ہیں.ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سکول کی سفیدی سمیت دیگر مسائل حل کرکے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی. دورے کے دوران عماٸدین آحمد اباد نے بھی اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.
ڈپٹی کمشنر استور کا پرائمری ا سکول احمد آباد کا دورہ کیا۔
Urdu news, Deputy Commissioner Astor visited Primary School Ahmedabad.
شعبہ اطلاعات
ضلعی انتظامیہ استور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں