شگر محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

شگر محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
رپورٹ 5 سی این اسٹاف رپورٹر
محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ۔مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ۔علماے کرام نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کردیا علماے امامیہ شگر ۔جامع مسجد کمیٹی اور سرباز امام زمانہ چھورکاہ کے زیر اہتمام جامع مسجد چھورکاہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے معروف عالم دین شیخ مبارک علی عارفی اور جامع الکوثر کے سابق طالب علم مولانا غلام عباس نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جاے گا انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی سادگی سے گزارنے کے ساتھ ساتھ پوری زندگی خدمت خلق پر صرف کیا انہوں نے اپنی پوری زندگی ملت کے لیے وقف کررکھی تھی اور ملک کے گوشہ وکنار میں تعلیمی ادارے قائم کرکے دنیا سے جہالت کو ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے انہوں نے کہا کہ شیخ محسن نجفی نہ صرف مفسر القران۔تھے بلکہ وہ سرتاپا مبلغ اسلام تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی ترویج دین اور غریب و نادار افراد کی بحالی میں صرف کی ان کی خدمات کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اس موقع پر ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی
urdu news, death condolence reference held

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں