یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر ارشاد علی کی برسی ، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر ارشاد علی کی برسی ، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد
ڈاکٹر ارشاد علی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ وسیم اللہ جان ملک
سابق رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ڈاکٹر ارشاد علی مرحوم کی برسی کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں دعائیہ تقریب ہوئی ، جس میں انتظامیہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو و فیکلٹی نے شرکت کی رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا کردار اسے ہمشیہ ہمشیہ کے لیے زندہ و جاوید کر دیتا ہے ڈاکٹر ارشاد مرحوم کو گزرے کئی سال گزر گئے ہیں لیکن ان کی یادیں آج بھی زندہ ہیں انہوں نے یونیورسٹی آف بلتستان کی آبیاری اور فعالیت کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا وسیم اللہ جان ملک نے کہاکہ یونیورسٹی کو جدید خطوط میں استوار کرنے میں مرحوم ڈاکٹر ارشاد کا کلیدی کردار ہے ، انہوں نے کہا کہ ہر انسان نے اللہ کو جان دینی ہے لیکن کچھ لوگوں کے جانے کا غم اور ان کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہتی ہے ڈاکٹر ارشاد کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پورا کرنے میں وقت لگے گا ، ڈاکٹر ارشاد کا بنایا ہوا ایل ایم ایس سسٹم اج بھی فیکلٹی اور انتظامیہ کے کام ا رہا ہے انہوں نے ڈاکٹر ارشاد سے جڑی مختلف یادیں بھی شیئر کی اور وہ ان کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے تقریب کے آخر میں مرحوم ڈاکٹر ارشاد کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی
urdu news, Death anniversary

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں