شگر ، سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کو کامیاب انعقاد پر کردار ادا کرنے والے عمائدین شگر، والینٹئر ز، سکاوٹس اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں‌ڈپٹی کمشنر شگر

شگر ، سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کو کامیاب انعقاد پر کردار ادا کرنے والے عمائدین شگر، والینٹئر ز، سکاوٹس، میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں‌ڈپٹی کمشنر شگر
urdu news, Cold Desert Jeep Rally
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2023 کی کامیاب انعقاد پر کردار ادا کرنے والے عمائدین علاقہ، والینٹئرز، سرفہ رنگا بوائے سکاؤٹس،میڈیا پرسنز، ضلع کے لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کا سہرا ان تمام سٹیک ہولڈرز اور محکموں کے سربراہان اور ان کے ٹیم کے سر جاتا ہے جنہوں نے اس ایونٹ کے انعقاد کے لئے دن رات خلوص کے ساتھ محنت کی۔ شگر ایک نوزائدہ ضلع ہے اس میں سٹاف اور دیگر دفتری ضروریات کی انتہائی کمی ہے کوئی بھی ڈیپارٹمنٹ ایسا نہیں جس میں سٹاف، وہیکل یا دیگر چیزوں کی کمی نہ ہو اس کے باوجود اتنا بڑا ایونٹ کا پرامن اور خوبصورتی کے ساتھ انعقاد یقینا انہی ملازمین اور افسران کی انتھک محنت کا ہی نتیجہ ہے ڈی سی شگر نے مزید کہا کہ ان ملازمین کی ضلع کے لئے ہمیشہ سے قربانی رہی ہے چاہے محرم الحرام کا مہینہ ہو یا جنرل الیکشن وغیرہ کوئی بھی ایونٹ ہو یہاں کے سٹاف دوسرے بڑے ضلعوں کے برابر ڈیٹا فراہم کرتے ہیں اور ڈیوٹی دیتے ہیں ڈی سی شگر نے مزید کہا کہ اس میں میڈیا کے نمائندوں کا کردار بھی مثالی رہا ہے میڈیا نے ہی سرفہ رنگا ریلی ایونٹ کو ملک ملک شہر شہر روشناس کرایا اس کے علاوہ یہاں کے عمائدین، والینٹئرز، اور سکاؤٹس کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی علاقے کی روایات کے مطابق میزبانی کا حق ادا کیا ساتھ ہی انہوں نے آئندہ بھی سب سے اسی طرح کے کردار کی توقع ظاہر کی۔

سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ شگر میں ایونٹ کے بعد صفائی مہم شروع

urdu news, DC Shigar thanks the Elders, Volunteers, Scouts, Media for successfully organizing Sarfa Ranga Cold Desert Jeep Rally

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں