شگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر عبدالرؤف نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دی

شگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر عبدالرؤف نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دی
urdu news
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر عبدالرؤف نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دی
شگر دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر عبدالرؤف نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت رضا, سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وزیر غلام حسین، ایس ڈی پی او شگر عطاءاللہ خان،ممبران سول سوسائٹی اورمیڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انسداد پولیو مہم مورخہ 2اکتوبر سے 6اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں ضلع بھر کے تقریباً 13568 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے. جس کے لئے 71 موبائل ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع کے تین داخلی راستوں پر بھی مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹرانزٹ پوائنٹس بنایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شگر نے اپنے گفتگو کے دوران شگر کے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلا کر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔ڈپٹی کمشنرشگر نے علمائے کرام ،ضلعی امن کمیٹی، سماجی شخصیات اورپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
urdu news, DC and SSP start Plio campaign by administering polio drops to the children

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں