یوم گلگت بلتستان کا یہ دن خطے کے غیور عوام میں ملی یکجہتی، عزم و ہمت، بہادری اور وطن عزیز کی آزاددی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے سعدیہ دانش

یوم گلگت بلتستان کا یہ دن خطے کے غیور عوام میں ملی یکجہتی، عزم و ہمت، بہادری اور وطن عزیز کی آزاددی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے سعدیہ دانش
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے یہ دن خطے کے غیور عوام میں ملی یکجہتی، عزم و ہمت، بہادری اور وطن عزیز کی آزاددی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے،جو 1947 میں گلگت بلتستان کے نہتے اور بہادر عوام نے اپنے وطن کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا تھا۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور ملک و علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ اج کا دن ہمیں ہمارے آباو اجداد کا آپس میں اتحاد و اتفاق سے آزادی کے لیئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ مملکت خداداد پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے ہمیں ایک بار پھر یکم نومبر 1947؁ء کی طرح علاقائی اور مسلکی تعصبات سے بالا تر ہوکر آپس میں اتحاد و اتفاق اور یگانگت سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کے ہر فرد پر فرض ہے کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اتحاد اور امن کی فضاء کو قائم رکھے۔
urdu news, day of Gilgit-Baltistan Day reminds us of the unity, determination, courage, bravery and the spirit of freedom of the beloved

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں