گورنر کیمپ آفس سکردو میں فیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس

گورنر کیمپ آفس سکردو میں فیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس
urdu news Core committee important meeting of Phayalong Water Diversion Project at Governor Camp Office Skardu
گورنر کیمپ آفس سکردو میں فیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کی کور کمیٹی کے وفد نے پروحیکٹ کے بانی آغاباقر الحسینی کی قیادت میں سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ولی خان سے ملاقات کی ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی موجود تھے
ملاقات میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر احمد نے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت ، لاگت اور آگے کے لائحہ عمل سے متعلق سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن کو بریف کیا ، اس موقع گورنر سید مہدی شاہ نے بھی منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی ضرورت پر زور دیا ، گورنر نے سیکریٹری ولی خان کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکیمل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں اور جہاں کوئی مشکل پیش آئے تو وہ ان کی مدد کرینگے ۔ سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن ولی خان نے کہا کہ بلا شبہ سکردو میں پانی کے حالیہ بحران کے پیش نظر فیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس حوالے سے ہمارا محکمہ ضرور اپنا کردار ادا کرے گا انہوں نے سرکاری قواعد وضوابط کے تحت پروجیکٹ کی مکمل اور قابل عمل فزیبلٹی کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کے تجربہ کار انجینئرزاور جیالوجسٹ پر مشتمل ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ادارے کی جانب سے منصوبے کے لیے درکار فنڈرز کی فراہمی میں بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ urdu news Core committee important meeting of Phayalong Water Diversion Project at Governor Camp Office Skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں