کویت میڈیکل کمپلیکس سکردو اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مابین باہمی اشتراک ,و تعاون پر غور

کویت میڈیکل کمپلیکس سکردو اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مابین باہمی اشتراک ,و تعاون پر غور
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
طبعی سہولیات کی فراہمی ،اور طریقہ کار وضع کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق
اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور کویت میڈیکل کمپلیکس کے زمہ داران کا اہم اجلاس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ہوا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے اجلاس کی صدارت کی ، کویت میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے وفد میں ایم ایس کویت میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شریف استوری و دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں باہمی اشتراک کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی اجلاس میں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے ملازمین ،والدین اور ان کے بچوں کی طبعی سہولیات کے حوالےسے گفت وشنید ہوئی اور اجلاس اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کویت میڈیکل کمپلیکس کن مراحل میں اور کس نوعیت کی طبعی سہولیات جامعہ ہذا کے ملازمین کو فراہم کرسکتا ہے۔ معاملات کا جائزہ لینے کے لیے مستقبل قریب میں دونوں اداروں کے زمہ داران مابین مزید ملاقاتیں بھی ہونگی اور معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ، اسی سلسلے میں جامعہ ہذا کا وفد عنقریب کویت میڈیکل کمپلیکس کا دورہ بھی کرے گا ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے اس موقعے پر کہا کہ جامعہ بلتستان تمام اداروں کے ساتھ باوقار منظم اور مستحکم تعاون کی خواہاں ہے ، اور یہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین / والدین اور ان کے بچوں کو جدید صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے بھی خواہاں ہیں کویت میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ تعاون اور اشتراک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، کویت میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے ڈاکٹر شریف استوری نے اس موقعے پر وسیم اللہ جان ملک اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ہمارا اثاثہ ہے اور ہمیں یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے ، ہم جامعہ بلتستان کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبد المتین ،خزانچی جامعہ بلتستان محمد اقبال ،ایڈیشنل خزانچی محمد عسکری ،ڈپٹی خزانچی سید کرار ،اور ریزیڈنٹ آڈیٹر لیاقت علی خان بھی شامل تھے ۔
Urdu news, Consideration of collaboration and cooperation between Kuwait Medical Complex Skardu and University of Baltistan Skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں