شگر میں اساتذہ کیلئے جاری ڈیجیٹل لٹریسی کورس کے اختتامی تقریب

شگر میں اساتذہ کیلئے جاری ڈیجیٹل لٹریسی کورس کے اختتامی تقریب
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ،فاروق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر اور دیگر نے شگر میں اساتذہ کیلئے جاری ڈیجیٹل لٹریسی کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دنیا آگے بڑھنا ہے اور تعمیر و ترقی کیلئے روایتی تعلیم سے نکل کر جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہیں۔ موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ اور ان علوم کے بغیر ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ جدید تعلیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں۔ لہذا اساتذہ اپنے سکولوں میں جدید علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم بچوں کو سکھانے کیلئے اقدامات کریں۔ محکمہ تعلیم ضلع شگر کی جانب سے جاری آٹھ روزہ تربیت اساتذہ کا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ تربیت اساتذہ کے اس پروگرام میں ضلع شگر کے 28 سکولوں کے 60 کے قریب اساتذہ کو ایک ایم ایس، ڈیجیٹل سکلز ، سکریچ اور پائتھون کی ماسٹر ٹرینرز کی تربیت دی گئی۔ آٹھ روزہ اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد کمپیوٹر سے آگاہ اساتذہ کو دور جدید کے تعلیمی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ اپنے سکولوں کو عصر حاضر کے تعلیمی تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ کر سکیں۔ اس ضمن میں اس پروگرام سے تربیت یافتہ اساتذہ اپنے اپنے سکولوں میں موجود اساتذہ کی تربیت کریں گے اور ایل ایم ایس کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تربیت اساتذہ کے اس پروگرام کو گیم کو ضلع شگر کے تعلیمی حلقے میں ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فراہم کیے گیے 20 اساتذہ کی خدمات کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔ راجہ محمد اعظم خان رکن جی بی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت نے تربیت اساتذہ کے اس پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اساتذہ کو ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھانے زور دیا اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ ہم سب مل کو کر شگر کی تعلیمی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تبھی ہم دیگر اضلاع کے ساتھ تعلیمی میدان میں برابری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سکولوں کے لیے سائنس لیبارٹری، واش رومز، باونڈری وال کے پراجیکٹس بھی آنے والے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بچوں کے لیے ایک بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکتے۔فاروق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر نے ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس پروگرام کی سکولوں میں ترویج کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے اور ایک خصوصی سپورٹ ٹیم بھی تشکیل دیا جائے گا جو سکولوں میں جا کر اساتذہ کو مدد اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر زیر تربیت اساتذہ میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔
urdu news, Concluding ceremony of ongoing digital literacy course for teachers in Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں