گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے صحافیوں اور حقوق کے تحفظ کیلئے جامع پالیسی اور قانون سازی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے معاون خصوصی گلگت بلتستان ایمان شاہ ن

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے صحافیوں اور حقوق کے تحفظ کیلئے جامع پالیسی اور قانون سازی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے معاون خصوصی گلگت بلتستان ایمان شاہ
گلگت بلتستان کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے خصوصی احکامات پر قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات و خوراک عثمان احمد، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کمال خان، ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان شمس الرحمن قریشی سمیت گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائیٹی کے صدر راجہ شاہ سلطان مقپون، گلگت بلتستان کے پریس کلبز کے صدور، یونین آف جرنلسٹس کے صدور اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ شمس الرحمن قریشی نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے میڈیا کے حوالے سے قانون سازی، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مجوزہ سفارشات پر بریفنگ دی۔ معاون خصوصی گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے صحافیوں اور حقوق کے تحفظ کیلئے جامع پالیسی اور قانون سازی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات کابینہ میں پیش کریگی تاکہ عامل صحافیوں کے حل طلب مسائل، پریس کلبز کی تعمیر اور گرانٹس اور صحافیوں کی استعداد کار کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ سیکریٹری خوراک و اطلاعات عثمان احمد اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کی مشکلات اور مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ دیگر صوبوں میں میڈیا انڈسٹری اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لیکر گلگت بلتستان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت کے فروغ کیلئے جامع سفارشات مرتب کی جا سکیں۔ اجلاس میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا اور فیصلہ گیا کہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کے بعد دو ہفتے میں جامع سفارشات وزیر قانون، پارلیمانی امور اور صحت سید سہیل عباس کی زیر سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کی جائینگی اور حتمی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کی جائینگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس سکردو اور دیامر میں منعقد کئے جائینگے۔
urdu news, first time in the history of Gilgit-Baltistan, a high-level committee has been established for comprehensive policy and legislation to protect the rights of journalists

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں