کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم کی زیر صدارت چہلم امام حسین کی انتظامی و حفاظتی اقدامات اور انتظامات کے لیے اجلاس منعقد ہوا

کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم کی زیر صدارت چہلم امام حسین انتظامی و حفاظتی اقدامات اور انتظامات کے لیے اجلاس منعقد ہوا
urdu news, Commissioner Baltistan Division Shuja Alam chaired meeting regarding Chuhlum e Imam e Hussain security
آج کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم کی زیر صدارت چہلم امام حسین انتظامی و حفاظتی اقدامات اور انتظامات کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں چہلم کی مجالس اور جلوسوں کیلئے کئے گئے انتظامی و حفاظتی اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی بلتستان رینج فرمان علی، چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ عامر حسین، ڈاکٹر سید صادق شاہ ڈائیریکٹر محکمہ صحت بلتستان ریجن، کیپٹین ریٹائرڈ شہریار شیرازی ڈپٹی کمشنر سکردو، ڈپٹی کمشنرز گاچھے ، شگر اور کھرمنگ (بزریعہ ویڈیو لنک)، ایکسن واٹر اینڈ پاور محمد قدیر، ایس ای ریاض شگری، محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک، غلام رسول قائم مقام ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیپٹین ریٹائرڈ عامر تحسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے شرکاء کو ہدایات دیں کہ چہلم کی مجالس اور جلوس کے انتظامات اور سکیورٹی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منتظمین، علماء کرام، مجسٹریٹ اور سکیورٹی اہلکار باہم رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماتمداروں کیلئے جلوس کے راستوں میں موبائل میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا جائے نیز تمام جلوسوں کے ساتھ ایمبولینس سروس کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایات دیں کہ بلتستان کےداخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ اور اٹھائے جانے والے اقدامات اور امن کے قیام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، جلوس و مجالس کے منتظمیں اور میڈیا کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
urdu news, Commissioner Baltistan Division Shuja Alam, Chehlam Imam Hussain, a meeting was held for administrative and security measures and arrangement
ترجمان برائے کمشنر بلتستان ڈویژن

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں