گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کو پہلی بار دور جدید کے تقاضوں سے اہم آہنگ کرنے آئی ٹی کے شعبے , جسمانی ورزش، کریئر کونسلنگ ، سائنسی ایجادات کیلئے منعقد کی گئی

گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کو پہلی بار دور جدید کے تقاضوں سے اہم آہنگ کرنے آئی ٹی کے شعبے , جسمانی ورزش، کریئر کونسلنگ ، سائنسی ایجادات کیلئے منعقد کی گئیurdu news, Closing ceremony of the ten-day summer festival of students in Gilgit-Baltistan.
شگر( عابد شگری) گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کو پہلی بار دور جدید کے تقاضوں سے اہم آہنگ کرنے آئی ٹی کے شعبے , جسمانی ورزش، کریئر کونسلنگ ، سائنسی ایجادات کیلئے منعقد کی گئی 10 سمرفیسٹا اختتام پذیر ہوگئے ، اس 10 روزہ سمر فیسٹا میں شگر کے تمام سکولوں سے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب ماڈل ہائی سکول شگر اور گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ذوالفقار علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق احمد خان اور دیگر کا کہا کہ چیف سیکرٹری کی تعلیم دوستی پالیسی اور وژن کے مطابق منعقد کی گئی سمر فیسٹا بچوں کی کیرئر کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوئے۔
urdu news, Closing ceremony of the ten-day summer festival of students in Gilgit-Baltistan.محکمہ تعلیم کے حکام نے جس جانفشانی سے اس فیسٹا کو کامیاب کرایا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودگی دور مقابلے کا دور ہے ، جس کیلئے طلباء و طالبات کو تیار کرنے کیلئے جدید تدریس کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ روایتی انداز تعلیم کے ذریعے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ بچوں کو کمپیوٹر کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کا روزمرہ زندگی میں استعمال کے حوالے بچوں کو یہ فیسٹا مفید ثابت ہوا۔ اس فیسٹا کے ذریعے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور بچوں میں چھپے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے اور بچوں میں تخلیق کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس سے گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کو پہلی بار دور جدید کے تقاضوں سے اہم آہنگ کرنے آئی ٹی کے شعبے سے متعلق شعور و آگاہی دینے کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے فری لانسنگ کمپیوٹر کے استعمال اور ٹیکنکل سکلز ڈویلپمنٹ، منٹل ہیلتھ ،سپیس میکر روبوٹک ، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بچوں کو لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔جبکہ مختلف ماہرین تعلیم ، کامیاب شخصیات کے ذریعے کریرئ کونسلنگ کی گئی۔ کمپیوٹر تعلیم ، انٹرنیٹ کے مثبت استعمال ، ریاضی اور دیگر علوم میں مہارت حاصل کرنے کے طریقوں سے بھی آگہائی فراہم کی گئی۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس فیسٹا سے بچوں کی تعلیمی کیریئر میں پڑھنے کی جانب رحجان ، تخلیقی صلاحیتوں ، کچھ کرنے کی صلاحیت اور دور جدید میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال بڑھانے میں مدد ملی۔ اور ان میں اعتماد بڑھا۔طلباء و طالبات نے اس فیسٹا کو ان کی کیرئر کیلئے اہم سنگ میل قراردیا۔ اور مستقبل میں اس طرح کی مثبت سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا urdu news, Closing ceremony of the ten-day summer festival of students in Gilgit-Baltistan.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں