شگر گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی سے عوام کو مختلف ایشوز پیش آ رہے ہیں ڈبلیوڈبلیو ایف کے ساتھ ڈی سی شگر کا اہم میٹنگ

شگر گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی سے عوام کو مختلف ایشوز پیش آ رہے ہیں ڈبلیوڈبلیو ایف کے ساتھ ڈی سی شگر کا اہم میٹنگ
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں زاہد حسین کوآرڈینیٹر پروجیکٹ سائٹ WWF Pakistan فیلڈ آفس سکردو، سوشل ٹیم ضمیر حسین اور میڈم شازیہ مریم شریک تھے میٹنگ میں زاہد حسین کوآرڈینیٹر پروجیکٹ سائٹ نے ڈی سی شگر کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی سے عوام کو مختلف ایشوز پیش آ رہے ہیں ان ایشوز کے نیچر بیس سولوشن کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف جی بی کے دیگر ضلعوں کی طرح شگر میں بھی مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں یہ پروجیکٹس ” واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان” کے نام سے جاری ہیں ان پروجیکٹس کے تحت ہیلتھ اور ہائیجنز کے بارے میں آگاہی پروگرامز، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، لیٹرین کی تعمیر اور واشنگ پلیسز کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں ان کے علاؤہ شعبہ زراعت میں ترقی کے لئے واٹر چینلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی، گیبیئن وائر کی فراہمی، سبزیوں کے ٹنلز اور باغات لگانا، آف سیزنل فارمینگ، کسانوں کو کم پانی سے تیار ہونے والے فصلات کی بیج کی فراہمی، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے نالوں پر بندھ باندھنا اور سکولوں میں نیچر کلبس بنانا جسکا مقصد بچوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق سینسٹایز کرنا وغیرہ شامل ہے ڈی سی شگر نے ڈبلیو ڈبلیو ایف بلتستان ریجن کی علاقے میں جاری کاوشوں پران کو سراہا اور انتظامی حوالے سے ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں