گلگت بلتستان میں گڈ گورننس ، امن و امان ، حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو فوری ریلیف کے حوالے سے چیف سیکرٹری کا زوم کانفرنس

گلگت بلتستان میں گڈ گورننس ، امن و امان ، حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو فوری ریلیف کے حوالے سے چیف سیکرٹری کا زوم کانفرنس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس ہوم سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خوراک سمیت تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی زوم لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اس کانفرنس میں گڈ گورننس کی بحالی، حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، امن و امان کے قیام اور عوام کو فوری ریلیف بہم پہنچانے کیلئے مقامی انتظامیہ کے کردار کو مزید موثر بنانے سمیت متعدد امور پر تفصیلی غور خوض کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری خوراک عثمان احمد نے صوبے میں سبسڈی کے گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ڈپٹی کمشنرز نے اپنے متعلقہ اضلاع میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے انتظامی آفیسران کا کردار اہم ہے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے زیر اختیار اضلاع میں عوام کے جان و مال کو تحفظ کو یقینی بنانے سمیت سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ اشتراک کو مضبوط بنانے اور مانیٹرینگ کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نےاشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے فوائد عوام تک پہنچانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے، سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ روکنے کیلئے محکمہ خوراک کے اشتراک سے قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے سمیت موسم سرما میں بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے قائم ٹاسک فورس کو بجلی چوری کی روک تھام اور بلوں کی ریکوری کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کے بھی احکامات جاری کردئے۔
Urdu news, chief sectary Gilgit baltistan chaired zoom meeting

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں