شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے شگر لمسہ روڈ کا دورہ کیا ،تعمیر میں تاخیر اور ناقص انجینئرنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث انجینئرز کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا

شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے شگر لمسہ روڈ کا دورہ کیا ، تعمیر میں تاخیر اور ناقص انجینئرنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث انجینئرز کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا
شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا شگر میں دوسرا دن بھی مصروف ترین گزرا۔ انہیں شگر کے بالائی علاقوں کا دورہ کرنے والے پہلے چیف سیکرٹری کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ انہون نے دوسرے دن لمسہ روڈ کا معائنہ کیا چیف انجینئر عامر حسین نے انہیں روڈ کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور ناقص انجینئرنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث انجینئرز کے خلاف انکوائری کرنے کا اعلان کیا جبکہ چیف انجینئر بلتستان ڈویژن کو فوری طور روڈ پر تعمیرات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ چیف سیکرٹری نے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کی سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ ایکسین ورکس قمر علی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر کرامت رضا نے چیف سیکرٹری کو تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہون نے فوری تعمیرات مکمل کرنے کی ہدایات کی۔ متاثرین اراضی کی جانب سے چیف سیکریٹری کو نئے ریٹ کے مطابق معاوضہ کی فراہمی ، ضلعی انتظامیہ شگر کی جانب سے کی گئی معاہدے پر عملدرآمد کرانے کی درخواست دی ۔ جس پر انہوں نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ چیف سیکرٹری نے ماڈل ہائی سکول شگر ، آر ایچ سی شگر ، سول ڈسپنسری چھورکاہ ، فروٹ نرسری حشوپی ، غوروچو اور چھوترون کا بھی دورہ کیا۔ اور لوگوں کی مسائل سنے۔ انہوں تسر ، برالدو اور باشہ کے عوام کی مطالبے پر بالائی علاقوں پر مشتمل ایک نئے سب ڈویژن کی قیام کیلئے کمشنر بلتستان کو ہوم ورک کرنے اور کاغذات مکمل کرنے کی ہدایات کی۔
Urdu news, Chief Secretary Gilgit-Baltistan visited the Shigar Lamsa Road,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں