چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فنانس سیکریٹری فنانس ڈویژن حکومت پاکستان کے مابین بات چیت کے بعد اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فنانس سیکریٹری فنانس ڈویژن حکومت پاکستان کے مابین بات چیت کے بعد اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے گلگت گندم سبسڈی کی کمی کو پورا کردیا جائے گا
urdu news, Chief Secretary Gilgit-Baltistan and Finance Secretary Finance Division, Government of Pakistan, assurance of implementation of the decisions of the Economic Liaison Committee.

صوبائی حکومت کی کوششوں سے فنانس ڈویژن اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے لیے ملنے والی گندم سبسڈی کی کمی کو مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی میں پورا کرنے کی یقین دہانی کرادی،جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فنانس سیکریٹری فنانس ڈویژن حکومت پاکستان کے مابین بات چیت کے بعد اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے گلگت گندم سبسڈی کی کمی کو پورا کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات ایمان شاہ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کی ترسیل میں کوئی دشواری درپیش نہیں ہوگی۔صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا ادراک ہے اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت لگے بلتستان نے پہلے ہی گندم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کئے جانیوالے گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور سمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا ہے۔
صوبائی وزیر کا مذید کہنا ہے کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی میں شامل عناصر کی نشاندہی کریں اور حکومت کو بروقت مطلع کردیں تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کا بحران درپیش نہ ہو۔ سیکریری سبسڈی کی مد میں فراہم کئے جانیوالے گندم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں