شگر WWF، ضلعی انتظامیہ ، سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے شگر کے مشہور جھیل جربہ ژھو پر عالمی ہفتہ آب و آبی وسائل منایا گیا۔

شگر WWF، ضلعی انتظامیہ ، سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے شگر کے مشہور جھیل جربہ ژھو پر عالمی ہفتہ آب و آبی وسائل منایا گیا۔
urdu news, celebrated at the famous blind Lake Shigar by WWF, district administration, government and private institutions.
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر WWF، ضلعی انتظامیہ ، سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے شگر کے مشہور جھیل جربہ ژھو پر عالمی ہفتہ آب و آبی وسائل منایا گیا۔ اس حوالے سے آئل پینٹنگ، پینٹنگ ، صفائی مہم ، آگاہی واک اور تقاریری مقابلے منعقد ہوئے ۔ جن میں سکولوں کے بچوں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی بچوں نے آئل پینٹنگ کے ذریعے پانی کی اہمیت کا اجاگر کیا۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی، کوارڈینیٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف بلستان ریجن زاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق احمد خان اور دیگر نے کہا کہ ہماری بقاء پانی کی بقاء میں مضمر ہے۔ پانی کی کمی  سےہماری بقاء مشکل ہوسکتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلوں اور پانی کی ضیاع سے پانی کی ذخائر میں روز کمی واقع ہورہے ہیں۔ہمارے گلیشئرز پگھل کر سکڑ رہے ہیں۔  اگر اسی طرح جاری رہا تو پینے کیلئے پانی کا حصول ایک خواب بن جائے گا۔مقررین کا کہنا تھا  اگر مستقبل میں عالمی جنگ چھڑ سکتی ہےتو پانی پر ہوگا۔پانی کی ایک ایک بوند زندگی ہے۔ لہذا پانی  کی ضیاع کو روکیں اور پانی کی اہمیت کو اجاگر کریں۔گلگت بلتستان کو اللہ تعالی نے پانی ، گلیشر اور قدرتی چشموں سے نوازا ہوا ہے لیکن ہم ان کی قدر نہیں کرتے ۔ لیکن پاکستان کے بیشتر علاقے خصوصا سندھ میں پانی کا حصول ایک خواب ہے۔ ہمیں اپنے ماحول کو بچانا ہوگا۔ تقریب میں بچوں نے پینٹنگ اور تقاریر کے ذریعے پانی اور آبی وسائل کو کنوس کے ذریعے اجاگر کیا۔ جبکہ صفائی مہم میں بلائنڈ لیک پر کچرے صاف کئے۔
urdu news, celebrated at the famous blind Lake Shigar by WWF, district administration, government and private institutions.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں