شگر ،سردیوں‌ میں‌ آٹا اور گندم کی بلیک مارکیٹنگ/سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈی سی شگر کے زیر صدارت میٹنگ

شگر ،سردیوں‌ میں‌ آٹا اور گندم کی بلیک مارکیٹنگ/سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈی سی شگر کے زیر صدارت میٹنگ
5 سی این نیوز ویب
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی شگر عبدالرؤف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک فضل عباس, راجہ معظم علی خان مالک شگر فلور ملز اور محمد زمان خان انچارج شگر فلور ملز شریک تھے میٹنگ میں سردیوں میں راستہ بند ہونے والے علاقوں میں برف باری سے پہلے گندم اور آٹا کا ذخیرہ کرنا، آٹا اور گندم کی بلیک مارکیٹنگ/سمگلنگ کی روک تھام اور بہتر سپلائی کے لئے گفت و شنید کیا گیا اے ڈی فوڈ نے اس حوالے سے ڈی سی شگر اور شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شگر کے بالائی علاقوں برالدو اور باشہ کے برفباری سےراستہ بند ہونے والے مواضعات کے لئے گندم کی سٹاک کا عمل جاری ہے جوکہ نومبر کی پندرہ تاریخ تک مکمل کیا جائے گا بروقت ذخیرہ کرنے سے ان علاقوں کے عوام کو سردیوں میں خوراک کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا ڈپٹی کمشنر شگر نے ایس ایس پی شگر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کو گندم و آٹا کی سمگلنگ اور بلیک مارکٹنگ کے حوالے سے کڑی نطر رکھنے کی ہدایت کی۔ میٹنگ میں محکمہ خوراک اور شگر فلور ملز کے درمیان گندم پسائی اور سپلائی کے حوالے سے موجود ایشوز بھی زیر بحث آئے اور بہتر طریقہ کار وضع کئے گئے شگر فلور ملز کے مالک اور انچارج کی طرفسے نشاندہی کئے گئے ملز کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Urdu news, black marketing/trafficking of shigar, winter flour and wheat.
ترجمان برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں