شگر یوم ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبر کے سلسلے میں امام بارگاہ رضا آباد مرہ پی پائین میں محفل میلادکا انعقاد،

شگر یوم ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبر کے سلسلے میں امام بارگاہ رضا آباد مرہ پی پائین میں محفل میلادکا انعقاد،
رپورٹ،
شگر یوم ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبر کے سلسلے میں امام بارگاہ رضا آباد مرہ پی پائین میں محفل میلادکا انعقاد، بلتستان بھر کے مشہور و معروف منقبت خوانوں ، علمائے کرام اور شعرا کی شرکت ، محفل کی صدارت امام جمعہ جامع مسجد امامیہ شگر سید طہ الموسوی کررہے تھے۔ میلاد کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علمائے سید طہ الموسوی ، شیخ کاظم زاکری، شیخ مبارک عارفی ، سید محسن الموسوی ، شیخ مہدی زاہری اور دیگر نے کہا کہ نوجوانوں کو سیرت علی اکبر پر چلنے کی ضرورت ہے۔ علی اکبر ہم شکل پیغمبر تھا اور اصحاب رسول جب بھی رسول اکرم کی یاد آتے تو علی اکبر کی زیارت کرتے تھے۔ اس ہم شکل پیغمبر علی اکبر نے دین کی خاطر اپنی جوانی کو قربان کرکے پیغام دیا کہ اسلام کو جب بھی ضروری پڑی تو علی اکبر کی جوانی کی طرح اپنی جوانی کو قربان کرنااور رہتی دنیا تک اسلام کو بقا بخشی، موجودہ دور میں مغربی تہذیب نے معاشرے کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اگر نوجوان سیرت علی اکبر پر عمل کرے تو معاشرے کو بہتر بناسکتے ہیں۔ محفل میلاد سے بلتستان کے مشہور و معروف منقبت خوانوں نے بارگاہ علی اکبر میں منقبت پیش کیا۔ جبکہ شعراء نے علی اکبر کی زندگی پر اپنے عقیدے کے پھول نچھاور کیے۔
urdu news, birth anniversary of Ali Akbar,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں